’’آؤسارے لکڑ بگو ایک ساتھ آؤ،مجھے جیل میں ڈال دو‘‘ کنگنا رناوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی پولیس اور اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ممبئی پولیس نے کنگنا کو پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا۔جاوید اخترنے گزشتہ سال نومبرمیں کنگنا کےخلاف شکایت درج کروائی تھی۔ کنگنا نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہےاور وہ لکھتی ہیں’’آج میرے لئے ایک اور سمن آیا ہے،آؤسارے لکڑ بگو ایک ساتھ آؤ،مجھے جیل میں ڈال دو، مجھےاذیت دو اورمجھے 500مقدمات کی دیوار کےپیچھے دھکیل دو، آؤ مرنےکے بعد بھی میری راکھ کہےگی کہ میں تم سب بھیڑیوں کو نہیں چھوڑوں گی‘‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید اخترنے کہا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں کنگنا نےبالی وڈ کی موجود گروہ بندی میں میرا نام کھینچا ہے۔ جبکہ شکایت میں یہ بھی کہا گیاہےکہ کنگنا نے یہ بھی جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ جاوید اختر نےانہیں ہریتک روشن کے ساتھ انکے تعلقات کے تعلق سے خاموش رہنے کی دھمکی دی تھی۔ اس سےثابت ہوتا ہے کہ کنگنا کے تبصرے نے جاوید اخترکی عوامی شبیہہ کو داغدار کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جون سےکنگنا اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹوں کی وجہ سے تنازع میں رہی ہیں۔ کنگناکی بہن اور منیجر رنگولی چانڈیل نے ٹویٹ کرکے جاوید اختر پر کنگنا کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’جاوید اختر جی نےکنگناکو گھر بلایااور دھمکی دی کہ وہ ہریتک روشن سے معافی مانگ لیں۔