پہلے سکروٹنی رپورٹ آجائے،پھر فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہوگی : الیکشن کمیشن

Jan 23, 2021 | 12:44:PM
پہلے سکروٹنی رپورٹ آجائے،پھر فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہوگی : الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فارن فنڈنگ کیس کی سماعت  اوپن ہونی چاہیے یا نہیں؟  الیکشن کمیشن  آف پاکستان کی جانب سے  ایک بار پھر وضاحتی بیان جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونےکے بعد کمیشن میں اس کیس کی کھلی سماعت ہوگی، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتاہے اور کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ  فارن فنڈنگ ​​کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا مؤقف پہلے ہی اعلامیہ کے ذریعے جاری کیا جا چکا ہے، تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھاؤمحسوس کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کمیشن میں کیس کی سماعت  فریقین کے سامنے ہو رہی ہے، اسکروٹنی کمیٹی  کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے اس کی کارروائی عوامی سطح پر  نہیں ہو سکتی، الیکشن کمیشن کھلی سماعت میں سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا اور دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد کیس کا جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔