نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بھی طلب کرلیا

Jan 23, 2021 | 12:11:PM

(24نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیلئے نئی مشکلات کھڑی ہوگئیں،قومی احتساب بیورو  خیبر پختونخوا نےمولانا فضل الرحمان کےبھائی کو منگل کے روز طلب کرلیا ہے۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق 2007ء میں ضیاء الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر پروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا۔نیب نے سابق چیف سیکریٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان، سابق سیکریٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کوبھی طلب کیا ہے۔ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو نیب کے پشاور دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے مولانافضل الرحمان کے خلاف دو انکوائریاں شروع کررکھی ہیں جب کہ گزشتہ روز ان کے داماد فیض علی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جنہیں 28 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

مزیدخبریں