قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحالی کا معاملہ وزیراعظم ملکر حل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ

Jan 23, 2021 | 13:08:PM

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ خیبر پختونخوا حکومت کیساتھ ملکر قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا معاملہ حل کریں۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی شعبے میں ترقی کے بعد انٹرنیٹ تک رسائی بنیادی آئینی حقوق میں شامل ہے، قبائلی علاقوں کے لوگوں نے بہت کچھ سہہ لیا،  انہیں دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا ، اب قبائلی علاقوں کی نوجوانوں کو آئینی حقوق سے مزید محروم نہیں رکھا جا سکتا۔عدالت نے حکم میں کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ خیبر پختونخوا حکومت کیساتھ ملکر معاملہ حل کریں، فیصلے کی کاپی سیکرٹری داخلہ وفاقی کابینہ کو پیش کریں، امید ہے کابینہ ضروری اقدامات لے گی۔

مزیدخبریں