(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سےگرچکے ہیں، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی اور ناکامی باقی رہ گئی ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےلیے براڈ شیٹ پاناما ٹو ثابت ہوا۔ پی ڈی ایم تحریک کی جان نکل چکی ہے ،ن لیگ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، براڈ شیٹ کے معاملے نے این آراو کی سیاست کو آشکار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب عمران خان غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنارہے تھے، اس وقت نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے میں محل تعمیر کر رہے تھے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے۔