(24نیوز)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی وادچودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہےبراڈشیٹ پرملک قیوم پرمبنی کمیشن تشکیل دیاجائے،کمیشن میں رفیق تارڑ،افتخارچودھری جیسےشامل ہوں۔
ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چودھری کےعلاوہ کسی پر اعتبار نہیں ،ان کو پتہ ہے کہ جب بھی ایسے لوگ احتساب کریں گے جن کو خریدنا مشکل ہو گا، ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی اب یہی ہو رہا ہے۔ہر کام اپوزیشن کی خواہش پر نہیں ہو سکتا۔اپوزیشن کے پاس دو ہی راستے ہیں، پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔