اناڑیوں کے کھیل تماشے سے پاکستان کی رسوائی ہوئی: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیر لائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے اسٹاف کو پی آئی اے کے طیاروں میں سفر سے روکنے پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ا ناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔