دعا منگی اغوا کیس ،5ملزموں پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) دعا منگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، انسداددہشت گردی عدالت نے ذوہیب،محمدطارق سمیت 5ملزموں پرفردجرم عائد کر دی اور آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں دعامنگی اغوا کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نےذوہیب اور محمدطارق سمیت 5ملزموں پرفردجرم عائد کردی، دیگر ملزموں میں مظفرعلی ، وسیم راجہ اورفیاض سولنگی شامل ہیں۔عدالت نےآئندہ سماعت پرگواہوں کوطلب کرتے ہوئے مقدمےمیں مفرورملزم آغامنصورکواشتہاری قراردےدیا جبکہ تفتیشی افسراورگواہوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت25جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ دعا منگی کو ڈیفنس سے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے چالان میں تاوان کی ادائیگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعامنگی کے والد نے 25لاکھ تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کوبازیاب کرایا۔