مبینہ فنڈنگ پر پی ٹی آئی وزیر خاموش کیوں ہیں، ناصر شاہ

Jan 23, 2021 | 15:36:PM
مبینہ فنڈنگ پر پی ٹی آئی وزیر خاموش کیوں ہیں، ناصر شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این آر او کس نے دیا؟ 

 تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہہ مودی کے سہولت کار کشمیر پر سودے بازی کا بھی جواب دیں، اسرائیلی شہریوں سے مبینہ فنڈنگ پر پی ٹی آئی وزیر خاموش کیوں ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بتائیں کہ گندم چوروں میں حصہ داری کس نے کی؟  انہوں نے کہا کہ کتابوں کا شوق ہے تو فرخ حبیب ریحام خان کی کتاب بھی پڑھ لیں۔ گلا لالئی نے جو کچھ عمران خان کے خلاف کہا اس پر بھی لب کشائی کریں۔