وزیراعظم سےخواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

Jan 23, 2021 | 15:54:PM

 (24نیوز) وزیراعظم سے خواتین ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ عاصمہ قدیر اور غلام بی بی بھروانہ سے عوامی فلاحی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقے کے مسائل کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم سے رکن قومی اسمبلی عاصمہ قدیر اور جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی۔ عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم کو سسٹین ایبل ہاؤس ہولڈ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا۔ منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اور چھوٹے پیمانے پر پولٹری کی مدد سے نہ صرف متوسط گھرانے کی گھر کی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ ان سے روزگار بھی کمایا جا سکے گا۔غلام بی بی بھروانہ نے عمران خان کو جھنگ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں