سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی ایک سیٹ بڑھے گی، شیخ رشید

Jan 23, 2021 | 17:27:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہے کہ سینٹ الیکشن مارچ کے پہلے ہفتے میں ہورہے ہیں،  الیکشن میں تحریک انصاف کی ایک سیٹ بڑھ جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ اپوزیشن نے استعفے ملتوی کئے، اچھی بات ہے، پی ڈی ایم کو پرامن احتجاج کی اجازت ہے، الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کو فری ہینڈ دیا، انہوں نے کہاکہ تمام پارٹیاں ہی اب فارن فنڈنگ کیس میں آگئی ہیں ، براڈ شیٹ کیس میں سے ابھی بہت کچھ نکلنا ہے،اپوزیشن کو جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید قبول نہیں، کیا اپوزیشن کو جسٹس ریٹائرڈ عبدالقیوم قبول ہے؟۔
شیخ رشید نے کہاکہ کوئی بھی عمران خان سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، جو فضل الرحمان کے پیچھے لگے ہیں خراب ہوں گے،ختم نبوت کیخلاف کسی کو بولنے کی جرأت نہیں،انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، مولانا نے کشمیر اور اسرائیل کے نام پر لوگوں کو خراب کیا، ن لیگ کے لوگ اداروں کے شایان شان بات نہیں کرتے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف آئی اے کو فعال بنانے جارہے ہیں، ٹائم دیں ایف آئی اے میں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں