ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلبا کو چین جانے سے روک دیا 

Jan 23, 2021 | 17:35:PM
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلبا کو چین جانے سے روک دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کیلئے ایڈوائزری جاری، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلبا کو چین جانے سے روک دیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایڈوا ئزری میں کہا گیا ہے کہ چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا پاکستان سے ہی آن لائن کلاسز جاری رکھیں۔پاکستانی طلبا کو چین جانے کی اجازت کیلئے ایمبیسی نئی پالیسی جاری کرے گی۔طلبا اپنے گھروں سے آن لائن کلاسز میں باقاعدگی سے شرکت کریں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا کیلئے نئی ویزا پالیسی مرتب ہوگی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلبا کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔