(24نیوز) ججز کی سکیورٹی اورپروٹوکول کیلئے 80 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کوبھجوا دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ججز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے سنگل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیلئے 31 کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگے گئے ہیں جبکہ 1 گاڑی کا تخمینہ لاگت 39 لاکھ روپے رکھا گیا۔متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ججز کیساتھ چلنے والی پولیس سکیورٹی کی گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے اکثردوران ڈیوٹی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں آپریشنزونگ اورتھانوں سے نکال کرلگانا پڑتی ہیں، جس سے تھانوں اورآپریشنل معاملات متاثر ہوتے ہیں، ججز کی سکیورٹی کیلئے خریدی گئی گاڑیاں پول میں صرف عدلیہ کی سکیورٹی کیلئے مخصو ص کردی جائیں گی۔
ججز کی سکیورٹی کیلئے 80 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
Jan 23, 2021 | 17:51:PM