بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو ارسال

Jan 23, 2021 | 18:03:PM
 بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا حکومتی درخواست پر فیصلہ دے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق  نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔ کابینہ بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ وفاقی کابینہ سے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی ۔ نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد یا بغیر سماعت کے فیصلہ دے سکتا ہے ذرائع کے مطا بق نیپرا کا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا مگر حکومت نے بجلی 3 روپے 30 پیسے کی بجائے ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا۔