کورونا وائرس: سندھ میں مزید13 اموات، 635 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا،سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید13 مریض انتقال کر گئے جبکہ 635 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے بیان میں کہاہے کہ صوبے میں کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد3888ہوگئی ہے جبکہ 240570کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب تک2632545 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید825مریض صحتیاب ہو گئے جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد218688ہوچکی ہے۔
مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ اس وقت17994 مریض زیر علاج ہیں،17059 گھروں میں ،13آئسولیشن سینٹرز میں اور922مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 848مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،85 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ 635 نئے کیسز میں سے491 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع شرقی 271،ضلع جنوبی 134، ضلع وسطی 33، ضلع غربی 22، ملیر 17 اور کورنگی میں سے 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، اسی طرح حیدرآباد104، شہید بے نظیر آباد 13،جامشورو، گھوٹکی ، لاڑکانہ،دادو اور بدین2۔ 2، خیرپور، شکارپور، سکھر، ٹنڈو الہ یار اورمیرپور خاص میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے۔