ناروے میں تاریخ کا سخت ترین لاک ڈاﺅن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ناروے میں سخت ترین لاک ڈاﺅن کا فیصلہ برطانیہ سے آئے نئے کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے کیا گیا، لاک ڈاﺅن 31 جنوری تک لاگو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ناروے میں سخت ترین لاک ڈاﺅن کے باعث شہریوں کے دوسرےعلاقوں اور شہروں میں جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ سب لوگوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت۔ تمام شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، دکانیں، ریسٹورنٹ سمیت سب بند کر دیا گیا ہے۔ صرف میڈیکل سٹورز اور گراسری سٹور کھلے رہینگے ۔
ناروے کی وزیر اعظم "ایرنا سالبرگ" اور وزیر صحت "بینٹ ہوئے نے لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا ۔ ملک کے دس علاقوں میں کرفیو سا سماں، جس علاقے میں اس نئے وائرس کے باعث دو افراد فوت ہوئے وہاں آنے اور جانے والی تمام سڑکوں پر پولیس تعینات اور آمدو رفت مکمل بند کردی گئی ہے۔