اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ا نکوائری کے دوران بنک اکاؤنٹس بلاک کر نے سے روک دیا

Jan 23, 2021 | 18:31:PM

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے انکوائری کے دوران  بنک اکاؤنٹس بلاک کرنے کو خلاف قانون قرار دیدیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے نیب انکوائریز پر ملزموں کے بنک اکاؤنٹس روکنے پر فیصلہ سنایا گیا، فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ نیب انکوائری پر دفعہ 23 کے تحت اکاؤنٹ بلاک کرانا خلاف قانون ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنا ہوں تو دفعہ 12 کے تحت آرڈر کرے،قانون کے مطابق نیب انکوائری،انویسٹی گیشن جلد مکمل کرے لیکن کئی سال لگ جاتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق سالوں تک محض الزام پر بنک اکاؤنٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کی وجہ سے شہری کوخرچ کیلئے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ اگرگناہ گار کو سزا دینا ریاست کا کام تو شہری کو اپنی رقم استعمال کا حق دینا بھی ضروری ہے۔

مزیدخبریں