3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج او ایس ڈی بنا دیئے گئے

Jan 23, 2021 | 18:57:PM


(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے تقرر کے منتظر3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنادیا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق تینوں سیشن ججز کو سیشن کورٹ لاہور میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنا دیا گیا، چیف جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید احمد کو گیارہ دسمبر 2020سے سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحق کو 12 دسمبر 2020 سے سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کیا گیا ۔سیشن جج عرفان احمد سعید کو 6 جنوری 2021 سے سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کیا گیا۔

مزیدخبریں