اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، شاہ محمودقریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ عوام کامینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی،آئینی مدت پوری کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کو اپنی منزل کا نہیں پتہ کہ کس طرف جانا ہے، پہلے استعفے پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد کی بات کررہے ہیں، اپوزیشن کو یہاں پر بھی مایوسی ہوگی۔ان کاکہناتھاکہ لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ سابق دورحکومت میں وزیرخارجہ کاتقررنہ کرکے پاکستان کوکمزورکیاگیا،دنیاکے ہرکونے میں پاکستان کابھرپورمقدمہ لڑرہے ہیں،طویل عرصے بعدہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوارکرنے کے خواہاں ہیں،شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ چین 31جنوری تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں مہیا کردےگا۔