(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ اسلام آباد میں پروپیگنڈے اور جھوٹ کا کارخانہ لگا ہوا ہے،ایک ارب ڈالر منتقل کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں،فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہناتھا کہ ثالثی عدالت کے جج سر انتھونی ایونز کا فیصلہ حقائق جاننے کیلئے پڑھنا ضروری ہے، براڈ شیٹ نے سراغ رساں ایجنسی میٹرکس کی خدمات نواز شریف کے اثاثوں کی تلاش کیلئے حاصل کی تھیں،سر انتھونی ایونز نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف یا انکے خاندان کے افراد کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی، جج کے یہ ریمارکس شریف خاندان کیلئے کلین چٹ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیرجانبدار فورم پر گئے انھیں منہ کی کھانی پڑی، نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق جے آئی ٹی کے اعدادوشمار کو نیب پر لاگو کردیا گیا، براڈ شیٹ نے نیب کے بے بنیاد دعوو¿ں کی بنیاد پر 20 فیصد حصہ وصول کرلیا، سزا ٹیکس گذاروں کو ملی۔
سابق وزیراعظم کے صاحبزادے کاکہناتھا کہ جلسوں میں بڑے دعوے کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ ثبوت پیش کریں،کوششوں کے باوجود پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں ہمارے خلاف کسی کیس رجسٹر نہ ہونا ے گناہی کا ثبوت ہے، کابینہ میں شامل کرپٹ وزرا کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ معاہدے کے مطابق اگر حکومت پاکستان بھی کوئی رقم برآمد کرتی ہے تو اس میں سے بھی براڈ شیٹ کو حصہ ملنا تھا۔
ایک ارب ڈالر منتقل کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں،حسین نواز
Jan 23, 2021 | 19:36:PM