پراسیکیوٹرز کا الاﺅنس بڑھانے کی سمری اعتراض لگا کر واپس کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ خزانہ نے پراسیکیوٹرز کا الاﺅنس بڑھانے کی سمری اعتراض لگا کر واپس کردی اور اضافے سے فنانشل اثرات کی تفصیل اور مزید تفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پراسیکیوٹرز کے الاؤنس بڑھانے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جس کے مطابق ایڈیشنل پراسیکیوٹرز جنرل کا پراسیکیوشن الاؤنس 85 ہزار جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کا الاؤنس 55 ہزار،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا ساڑھے سترہ ہزار اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا ماہانہ الاؤنس پندرہ ہزار روپے تجویز کیاگیا تھا۔