پسندکی شادی نہ ہونے پردو شیزہ کی خود سو زی کی کو شش ،شو ہر نے ایف آئی آر کٹوادی

Jan 23, 2021 | 20:14:PM

(24نیوز)پسندکی شادی نہ ہونے پردو شیزہ نے خو د کوآگ لگالی۔ شو ہر نے بھی ضدمیں آکربیوی کیخلاف خودکشی کی کوشش کا مقدمہ درج کر دیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق رحیم یا ر خا ن کی   21سالہ  عاصمہ بی بی کی  6دن قبل محمدعدنان سے شادی ہوئی تھی لیکن  عاصمہ اس شادی سے خوش نہیں تھی، گزشتہ روزدلبرداشتہ ہو کر عاصمہ نے خود کو آگ لگا لی جس سے عاصمہ   کا74فیصدجسم جھلس گیا ۔
خاتون کوریسکیو وا لوں نے ٹی ایچ کیوصادق آبادسے شیخ زیدہسپتال ایمرجنسی وارڈمیں شفٹ کردیا ، عاصمہ بی بی پرتھانہ کوٹ سبزل میں پولیس نے بھی جرم 325کامقدمہ درج کردیا ۔

مزیدخبریں