کورونا ایس او پیز، زمبابوے اے ، برطانیہ اور جنوبی افریقا سی کیٹیگری میں شامل

Jan 23, 2021 | 20:26:PM

(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوروناایس او پیز کے حوالے اے اور بی کیٹگری میں ردو بدل کردیا ۔
سی اے اے کاکہنا ہے کہ زمبابوے کو اے کیٹگری سے نکال کر بی کیٹگری کے ممالک میں شامل کر دیا گیاجبکہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ کو سی کیٹگری کی لسٹ میں شامل کر دیا گیا،سی کیٹگری کے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی ہو گی، سی کیٹگری ممالک سے آنے والوں مسافر این سی او سی کی ہدایت کے مطابق پاکستان آسکتے ہیں۔ 
سول ایوی ایشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ کیٹگری اے میں 24 ممالک کو شامل کیا گیا،24ممالک کے علاوہ دیگر ممالک کو کیٹگری بی میں رکھا گیا ہے، ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سی اے اے کے مطابق کیٹگری اے میں شامل ممالک کومسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم نہیں ہوگا، کیٹگری اے میں شامل ممالک میں چین ، سعودی عرب، عراق ،قطر ،سری لنکا ،نیوزی لینڈ، آسٹریلیا ، فلپائن، ساؤتھ کوریااور دیگر ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو پاکستان آنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا، دیگر ایس او پیز نوٹی فکیشن کے مطابق ہی عمل درآمد کروایا جائیگا۔

مزیدخبریں