سلیکٹرز عمران کی بجائے پاکستان کو بچائیں،امیر حیدر ہوتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدرامیرحیدرخان ہوتی کا کہنا ہے کہ صادق و امین کو اقتدار میں لانے والوں کا تجربہ ناکام ہوچکا ۔سلیکٹرز کو اب عمران خان کی بجائے پاکستان کو بچانا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ صادق و امین ایک اچھا کرکٹر تھا حکمران نہیں۔موجودہ حکومت نےملک کو مذاق بنا دیا ۔ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ۔آج عوام کے پاس کوئی اختیار نہیں ۔ہم عوام کو اختیار دینا چاہتے ہیں۔ہمارا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی کی پوری تاریخ باچا خان سے بھری پڑی ہے۔اٹھارویں ترمیم کی بنیاد ولی خان نے رکھی تھی۔ولی خان نے ہمیشہ صوبائی خودمختاری کی بات کی۔انہوں نے کہاٹرمپ نے امریکا کا بیڑا غرق کر دیا جبکہ ایک ٹرمپ پاکستان میں بھی ہے ۔جو ملک کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ۔آئی ایم ایف کے ساتھ ملک کو گروی رکھ دیا ہے ۔وزیر اعظم نے پاکستان کو مذاق بنا دیا۔حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے۔میاں افتخار نے کہا کہ ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں جو پاکستان کا امن خراب کریگا ہم ان کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہاجعلی حکومت کا خاتمہ جلد ہو جائیگا۔ملک میں نئے انتخابات ہو نے چاہئیں اور جو جیتے حکومت ان کے حوالے کر دی جائے۔انہوں نے کہاچیئرمین نیب کہتا ہے احتساب ضرور کرونگا جبکہ نیب صرف اپوزیشن کا احتساب کر رہا ہے۔کبھی حکومت کا بھی احتساب کرو ۔فارن فنڈنگ کیس اور چینی چوروں کے حوالے سے نیب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔قسط کی عدم ادائیگی پر موٹر کار ضبط ہوتے سنا تھا جہاز ضبط ہوتے پہلی بار دیکھا۔