آئی ایم ایف یا کسی اور کاا ایجنڈا نہیں چلنے دینگے، رضاربانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے معاہدے کا کسی کو بھی علم نہیں ہم آئی ایم ایف یاکسی اور ملک کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، پاکستان سٹیل کے 5 ہزار سے زائد مزدوروں کو نکالا گیا،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جب پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، بڑے سرمایہ داروں کو ہر قسم کی سہولت دی جا رہی ہے،کورونا وبا میں حکومت نے بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو این آر او دیا،کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی این آر او دیا گیا۔