(24نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے امن اور رواداری کو فروغ دینے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق قرارداد پاکستان سمیت او آئی سی میں شامل تمام ممالک کی جانب سے پیش کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جا نب سے جا ری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق یہ قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
سعودی عرب ، پاکستان ، یمن ، متحدہ عرب امارات ، مراکش ، عمان ، بحرین اور مصر پر مشتمل سرکردہ ممالک کی اجتماعی کاوشوں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس قرا ر دا د کو اتفاق رائے سے منظور کیا۔