بھارتی آرمی چیف پاکستان سے خو فزدہ؟ذہنی دبا ئوکا شکار ہو گئے

Jan 23, 2021 | 22:31:PM
بھارتی آرمی چیف پاکستان سے خو فزدہ؟ذہنی دبا ئوکا شکار ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مودی سر کا ر کے کشمیر سمیت ہندوستان بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک،ظلم و ستم کا پو ری دنیا کو پتا اور یہی اس کی جگ ہنسائی کا سبب بھی ہے۔بھارتی فوج ہی نہیں بلکہ انکے سربراہ بھی پاکستان کے خوف سے ذہنی دبا ئوکا شکار ہیں۔جنرل منوج مکنڈنے میڈیا کے سامنے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ خود ذہنی دبا ئوکا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا خوف سر پر سوار لئے بھارتی فوج کے سربراہ ذہنی دبا ئوکا شکار ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو  کے دوران اعتراف کرلیا کہ وہ سٹریس کا شکار ہیں۔زبان سے بات نکلی تو جنرل منوج مکنڈ نے خفت چھپانے کی کوشش کی، پھر کہتے ہیں اسٹریس برا نہیں ہوتا۔

جب بھارتی فوج کے سربراہ کایہ حال ہے تو باقی فوج دماغی طور پر کیسے مضبوط ہوسکتی ہے، اسی لیے تو بھارت کی تینوں افواج کے مشترکہ تھنک ٹینک، یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کے تیرہ لاکھ فوجیوں میں سے آدھے سخت ترین ذہنی تنا ئوکا شکار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی سب سے بڑی وجہ خود کشی ہے، یا پھر ساتھی فوجیوں کی اپنے ہی دوستوں پر فائرنگ ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالم یہ ہے کہ 2008 سے لیکر 2020 کے دوران 1900 سے زائد فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔