(24 نیوز)کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سے متعلق اجلاس میں ہوا کیا تھا، مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کی تفصیلات بتادیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کاکہناہے کہ علی زیدی کا ایسا رویہ پہلی مرتبہ نہیں تھا،علی زیدی پہلے آئی جی سندھ پولیس اور چیف سیکرٹری سے متعلق بھی یہ رویہ اختیار کر چکے ہیں۔مشیر قانون نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر کو ایسا بچکانہ رویہ زیب نہیں دیتا،انہیں اپنے روئیے کو درست کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کا اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا تھا، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بھی کسی بدمزگی کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ چاہتے تو اس روئیے کا جواب دے سکتے تھے،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ٹیم بھی اسکا جواب دے سکتے تھے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں حکومتیں ملکر کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہیں۔مشیر قانون نے کہاکہ علی زیدی کو اپنے روئیے پر غور کرنا ہوگا۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سے متعلق اجلاس میں ہوا کیا ،مرتضیٰ وہاب نے تفصیلات بتادیں
Jan 23, 2021 | 23:05:PM