موسم گرما میں ٹرینوں کے اوقات کار کی تبدیلی کےلئے اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرزکا موسم گرما میں ٹرینوں کے اوقات کار کی تبدیلی کےلئے اجلاس طلب کرلیاگیا، لاہور سمیت ملک بھر سے چلنے والے ٹرینوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کی جائے گئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس 26 جنوری کو لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر زمیں کیا جائے گا،ملک کی ساتوں ریلوے ڈویژنوں کے ٹرانسپورٹیشن آفیسرز بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے،ہیڈکوارٹرز نے ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے تمام ڈویژنوں سے سفارشات طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق اپریل سے اکتوبر تک کےلئے شیڈول مرتب کیا جائے گا، لاہور سے چلنے اور آنے والی 30 ٹرینوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کی جائے گی، ڈویژنل افسران کی جانب سے ٹرینوں کی روانگی و آمد کے اوقات کار، نئے سٹاپ، پرانے سٹاپس کی بندش سمیت دیگر سفارشات کے مطابق نیا شیڈول مرتب کیا جائے گا۔