(24نیوز)زکریا یونیورسٹی کے اجلاس میں بڑ ے فیصلے ۔طلبا کی ایک سال کی ہاسٹل فیس معاف، سوسے زائد اساتذہ کی ترقی ، 840ڈیلی ویجز ملازمین مستقل کردئیے گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبرکنڈی کی صدارت میں ہوا جس میں گزشتہ تین سلیکشن بورڈ زکی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ سو سے زائد اساتذہ کو ترقی کی حتمی منظوری ،پی ڈی ونگ کے تمام انجینئرز اور سب انجینئرز کی ترقی کی سفارشات کو بھی قبول کرلیاگیا۔ برسوں سے تعینات 840ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ہدایت کی گئی ہے کہ جو امیدوار مطلوبہ اہلیت پر پورا اترتے ہیں ان کوفوری مستقل کیا جائے جبکہ دیگر کو کم سکیل میں ایڈجسٹ کیا جائے ۔اجلاس کے شرکا نے کورونا کی وجہ سے ہاسٹلز کی بند ش کے جواز کو قبول کرتے ہوئے تمام طلبا کی ایک سال کی ہاسٹل فیس معاف کرنے کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی کے سابق پی آر او امرزا اعجاز بشیر کو کنٹریکٹ پر ، لیکچرر صوبیہ ریاض ،سپورٹس سائنسز کی سابق لیکچر مہرین صبا کو بھی کو بحال کردیاگیا۔ڈاکٹر فرحان اقبال کی اہلیت کے لئے دو رکنی کمیٹی بنادی گئی ۔ نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری سمیت اجلاس میں جن طلبا نے اہلیت کے کیس پیش کئے ، ہاوس نے تمام کو امتحانات کیلئے اہل قرارد ے دیا ۔
زکریا یونیورسٹی ، ہاسٹل فیس معاف، اساتذہ کی ترقی ، 840ڈیلی ویجز ملازمین مستقل
Jan 23, 2021 | 23:58:PM