نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ اسد عمر نے سب کچھ بتا دیا

Jan 23, 2022 | 00:57:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، میں اس میں شریک تھا، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جبکہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کمرے میں بیٹھی تھی اور نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے پر سب کی رائے مختلف تھی۔ اسد عمر کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیاگیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار۔۔۔پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان دیدیا

مزیدخبریں