کورونا سے مزید 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔۔مثبت کیسز کی شرح 13فیصد تک پہنچ گئی

Jan 23, 2022 | 08:51:AM
کوورنا وائرس ، حملے
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کوروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا ۔کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 20افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ اسد عمر نے سب کچھ بتا دیا
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 58,334افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سات ہزار پانچ سوچھیاسی (7586) افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔جن میں سے 647افراد صحت یاب ہوئے جبکہ اٹھائیس مریض تشویشنا ک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تیرہ فیصد ہو گئی۔دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں اومیکرون کے مزید چالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق اومیکرون کے اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 304تک پہنچ گئی ۔محکمہ صحت کے مطابق مردان میں آٹھ چار سدہ ،ہنگو،دیر ، صوابی اور کوہاٹ میں ایک ایک اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کا بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار۔۔۔پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان دیدیا