طویل عدالتی جنگ ۔۔۔سلمان خان کیسز سے جان نہ چھڑا سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان جنہیں ایک طویل عرصے تک عدالتی کیسز کا سامنا کرنا پڑا انہیں کئی بار جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی سلمان خان اپنے کیسز کو بھولے نہیں وہ کیسز ان پر بھوت کی طرح سوار دکھائی دیتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹریفک حادثے کا شکار
تفصیلات کے مطابق بگ بوس 15میں سلمان کے عدالتی کیسز کی بازگشت اس وقت سنائی دینے لگی جب بھارتی سنگھ اور ہرش پروگرام ہنر باز کی پروموشن کیلئے بگ بوس میں پہنچے ۔جب بھارتی سنگھ اورہرش نے سلمان خان کو ایک ریلٹی شو میں جج بننے کا مشورہ دیا تو سلمان خان نے جواب دیا ”میں آج تک جج تو نہیں بنا البتہ کئی مرتبہ جج سے واسطہ ضرور پڑا ہے ۔“(یعنی کئی مرتبہ عدالتوں کے چکرلگانا پڑے )اس پر بھارتی سنگھ (جنہیں 2020میں منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ٹارکوٹیکس کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ ان کے گھر سے منشیاب بھی برآمد ہوئی ہیں) نے کہا کہ ایسی باتیں مت کریں ہمیں بھی کچھ یاد آجاتا ہے ۔
پروگرام میں فلموں اور پروگرامز کے معاوضے کی بات ہوئی تو بھارتی نے کہا کہ ”سر! آپ کے اور ہمارے چیک میں کتنا فرق ہے؟ ہمارے چیک پر صرف 5 صفر ہوتے ہیں اور آپ کے والے میں 15سے بھی زیادہ ۔ہرش نے کہا کہ نہیں سر آپ کے چیک پر زیروز تو چیک سے بھی باہر چلے جاتے ہیں “جس پر سلمان خان ہنسے بغیر نہ رہ سکے ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ اسے 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے چھٹے شوہر سے بھی طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا