دیر تک ٹی وی دیکھنا کیسا؟۔۔حیران کن خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ماہرین کے مطابق بے کار بیٹھے رہنے کا عمل ہی ہماری تندرستی کا دشمن ہے اور اس سے پرہیزبہت ضروری ہے،غیرملکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے خون کی روانی چاہتے ہیں تو طویل عرصے تک ٹی وی بینی سے جان چھڑائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 4 گھںٹے روزانہ بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے اڑھائی گھنٹے ٹی وی دیکھنے والوں کے مقابلے میں خون کے لوتھڑے بننے کا عمل 35 فیصد تک بڑھ سکتا ہے جو خطرے کی نشانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تحقیق برسٹل یونیورسٹی نے کی جس کی تفصیلات یورپی جرنل آف پری وینٹو کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہیں۔ اس سروے میں سائنسدانوں نے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بننے (پلمونری ایمبولزم) جسم کے گہرے حصوں مثلاً پیر کی رگوں میں لوتھڑے بننے (ڈیپ وین تھرمبوسِس) اور دیگر کیفیات کا ٹی وی دیکھنے سے تعلق معلوم کیا ہے،اس کے لئے سائنسدانوں نے پہلے سے شائع ڈیٹا اور رپورٹس کا گہرائی سے مطالعہ کیا جسے سائنس کی زبان میں میٹا اینالسِس کہا جاتا ہے۔
تین مطالعات میں 40 سال سے زائد یا اس سے بڑے 131421 افراد کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ان سے سوالنامے کی بدولت خون کی کیفیات اور ٹی وی دیکھنے کی عادات اور دورانیہ معلوم کیا گیا، یہ طویل تحقیق ہے جس کا دورانیہ 5سے 19 سال تک جاری رہا تھا۔ اس دوران 964 افراد خون کے لوتھڑے بننے کے مرض میں مبتلا ہوئے۔پریشان کن بات یہ ہے کہ4 گھنٹے ٹی وی دیکھنے کا ازالہ ورزش سے بھی نہیں ہوسکتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ بار بار ٹی وی سکرین کے سامنے سے اٹھ کر وقفہ لیا جائے اور ہر نصف گھنٹے بعد کھڑے ہوکر کچھ دیر چہل قدمی بھی ضروری ہے۔معلوم ہوا کہ طویل عرصے یعنی روزانہ 4گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے سے خون کے جمنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جو صحت کےلئے کافی نقصان دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آنکھیں موت کا اندازہ قبل ازوقت لگا سکتی ہیں۔اہم خبر جانیے