نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی شادی ۔۔۔ تقریبات منسوخ

Jan 23, 2022 | 14:25:PM
نیوزی لینڈ وزیراعظم ، شادی
کیپشن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اپنے ہونیوالے شوہر کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈن نے اپنی شادی کی تقریب منسوخ کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی۔۔اتنی بڑی قربانی ۔۔کویتی بچہ سیمی فائنل سے دستبردار
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر آئے روز نئی نئی کورونا پابندیا ں عائد کی جارہی ہیں ۔نیوزی لینڈ حکومت نے اومی کرون کے پیش نظر سخت کورونا پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔کورونا پابندیوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے تقریبات کی منسوخی کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے ۔کیویز وزیراعظم جیسنڈ آرڈن کی شادی ان کے دیرینہ ساتھی کلارک گیفورڈ سے طے پاگئی تھی۔ شادی کی تقریب میں نیوزی لینڈ کے گلوکار، نغمہ نگار لارڈے کی پرفارمنس کو شیڈول کیا گیا تھا ۔
جاسنڈا آرڈن کہا کہ ٹیلی ویژن ہوسٹ کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا ہے ’میں باقی لوگوں سے مختلف نہیں ہوں، نیوزی لینڈ کے ہزراوں شہری اس وبا کے تباہ کن اثرات سے گزرے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ تکلیف دہ کسی پیارے کے ساتھ اس وقت موجود نہ ہونا ہے جب وہ بیماری سے گزر رہا ہو۔‘
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے کووڈ 19 کے آغاز سے ہی سخت قوانین کا اطلاق کیے رکھا ہے، جس کی وجہ سے وہاں اموات کی تعداد کم رہی۔ یہ دنیا کے ان پہلے ممالک میں سے ایک تھا جنھوں نے اپنی سرحدیں بند کیں اور لاک ڈاو¿ن کے ذریعے وائرس کو پھیلنے سے روکا۔
یہ بھی پڑھیں:بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔۔کورونا کے بڑھتے کیسز ۔۔انتخابی ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی برقرار