خطرناک وبا۔۔طلباکے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے، نئے ویرینٹ اومی کرون نے بھی پنجے گاڑھنے شروع کر دئیے تاہم اس صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر کے ممالک مختلف پابندیاں اور گائیڈ لائنز جاری کر رہے ہیں تاکہ عالمی وبا سے جس حد تک ممکن ہو شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ آسٹریلوی حکام کی جانب سے بھی طلبا کے ہفتے میں دو کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں ان دنوں شدید گرم موسم ہے اور سکولوں میں چھٹیاں چل رہی ہیں جن کا اختتام اگلے ہفتے ہو گا اور نئی کلاسز کی شروعات ہو گی۔کورونا کی روک تھام کے حوالے سے آسٹریلیا کی دو ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں آئندہ ہفتے سے سکولز میں بچوں کی کورونا ٹیسٹنگ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: آنکھیں موت کا اندازہ قبل ازوقت لگا سکتی ہیں۔اہم خبر جانیے
دوسری جانب آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے مزید 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں نیو ساؤتھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنز لینڈ میں 10 اموات شامل ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کی وباؤ عروج پر ہے جس کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں ، اسی کے پیش نظر سکولوں میں ہفتے میں دو کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ عالمی وبا سے جس حد تک ممکن ہو شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: توبہ توبہ! شوہر اور بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی۔کہانی میں نیا موڑ آ گیا