دنیا بھر میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ 

Jan 23, 2022 | 16:19:PM

(24نیوز)عالمی سطح پر کورونا کا پھیلاو نہ تھم سکا ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دنیا بھر میں مزید 28 لاکھ افراد کورونا سے متاثرہوئے ہیں جبکہ 6300 سے زائدلوگ ہلاک ہوگئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی شادی ۔۔۔ تقریبات منسوخ
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔فرانس میں 3 لاکھ 89 ہزار، امریکا میں 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ بھارت میں کورونا سے مسلسل چوتھے روز 3 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔بھارت میں چوبیس گھنٹے میں3 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسزریکارڈ ہوئے جبکہ 525 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔ بھارت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.78 فیصد ہوگئی دوسری جانب اٹلی میں ایک لاکھ 71 ہزار، برازیل میں ڈیڑھ لاکھ، جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔برطانیہ میں مزید 76 ہزار 807 کیس ریکارڈ کئے گئے جبکہ 297 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنکھیں موت کا اندازہ قبل ازوقت لگا سکتی ہیں۔اہم خبر جانیے

مزیدخبریں