کورونا کے وار جاری۔۔۔ مزید 10 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ،مزید 10 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کے تعلیمی ادارے کورونا کی زد میںہیں، این سی او سی کی ہدایت پر ڈی ایچ او کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ جاری ہے،ڈی ایچ او کی جانب سے مزید کیسز رپورٹ ہونے پر مراسلہ جاری کردیا گیا، 10 مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کے حوالے سے ڈی سی آفس کو مراسلہ بھیجا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خان صاحب کیا آپ بھی صدارتی نظام چاہتے ہیں؟؟وزیراعظم نے کالر کو سب کچھ بتا دیا
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق10 تعلیمی اداروں سے 30 کورونا کیسز سامنے آئے، سیل کئے جانے والے اداروں میں آئی ایم ایس جی، جی 8 ٹو، آئی ایم ایس جی، جی 6 ون تھری اورآئی ایم سی بی چک شہزاد شامل ہیں، اس کے علاوہ آئی ایم سی جی، آئی 8 ون، آئی ایم ایس، جی 6 فور اور آئی ایم ایس جی کری،آئی ایم ایس بی بارہ کہو، آئی ایم ایس بی دانا پینا بیگوال، آئی ایم ایس بی چھتر اور آئی ایم ایس جی، جی 11 ون کو بھی سیل کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کونسے برانڈکے کپڑے پہنتے ہیں؟ عمران خان نے خود ہی بتا دیا