(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالنے پر خطرناک ہونے کی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیاں ہیں ،عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔
ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہاکہ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے، کیونکہ آپ نواز شریف نہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی اورنہ ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی، عمران خان صاحب جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت سے باہر ہو گیا تو بہت خطر ناک ہو جاﺅنگا۔۔وزیراعظم کی اپو زیشن کو دھمکی
خطرناک ہونے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی۔۔ عمران صاحب سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔۔مریم نواز
Jan 23, 2022 | 20:18:PM