اومیکرون کا پھیلاﺅ۔۔وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا امکان پھر مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر لاک ڈاو¿ن کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کاروباربند نہیں کرنا احتیاط کرنی ہے۔اتوار کو ”آپ کا وزیر اعظم،آپ کے ساتھ“لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ تیزی سے پھیلتا ہے، اس نے پوری دنیا میں تباہی پھیلادی ہے، عوام کو تاکید کرتا ہوں کہ ماسک پہن کر عوامی مقامات پر جائیں تاکہ ہسپتالوں پر دباؤنہ آئے۔وزیراعظم نے کہا کہ کرونا آیا تو پہلے دن ہی فیصلہ کیا کہ لوگوں کو بچانا ہے،غریب کو بچانے کیلئے ہم نے لاک ڈاؤن نہیں لگایا، اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ہم نے کاروباربند نہیں کرنا احتیاط کرنی ہے،اب امیر ترین ملک سمجھ بیٹھے ہیں کہ ملک بند کرینگے تو نچلا طبقہ متاثر ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے اندر جو فائدہ ہوا وہ سب سے زیادہ امیر ترین لوگوں کو ہوا۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم کونسے برانڈکے کپڑے پہنتے ہیں؟ عمران خان نے خود ہی بتا دیا