مہنگائی بہت بڑھ گئی۔۔کیا اب ہم گھبرا لیں؟۔۔ خاتون کے سوال پر وزیراعظم نے کیا جواب دیا؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ میں ایک خاتون کالر نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ گزشتہ برس آپ نے عوام سے براہ راست گفتگو میں مہنگائی میں کمی کا وعدہ کیا تھا ، لیکن آج مہنگائی دوگنا ہے ،کیا ہم اب گھبرا لیں، کیا آپ کی ٹیم آپ کو حقائق سے گمراہ کر رہی ہے اور آپ کو ادراک نہیں ہے ؟۔
وزیر اعظم عمران خان نے جواب دیتے ہوئے مہنگائی سے متعلق کہا کہ مجھے صبح ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری اطلاعات مل جاتی ہیں، مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے، مہنگائی کا مسئلہ دنیا بھر میں ہے، جب ہماری حکومت آئی تو سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، سارا دباؤ روپے پر تھا، ہمارے پاس ڈالرز ہی نہیں تھے ، روپے کے گرنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔۔ مزید 10 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ، امریکہ اب تک 6 ہزار ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، برطانیہ میں بھی مہنگائی تاریخی سطح پر ہے، برطانیہ میں 30 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، فرانس میں13 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، یورپ بھر میں 30 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ!!