(24 نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر نے”نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا تھا“کے بیان پر کہاہے کہ نوازشریف کی روانگی سے متعلق میرے بیان کو گھما پھرا کر پیش کیاگیا،پروگرام میں گفتگو ہو رہی تھی فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں یا کوئی اور،میں نے اس پر کہا تھا کہ تمام فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ اسی تناظر میں نوازشریف کی روانگی سے متعلق سوال ہوا تھا،بتایا گیا میں نے کہاہے کہ نوازشریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا،میں نے بتایا اس معاملے پر مشاورت ہوئی، کابینہ میں حتمی فیصلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔۔ مزید 10 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے
اسد عمر نے کہاکہ کہا تھا کسی نے فیصلہ ہم پر مسلط نہیں کیا بلکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا،انہوں نے کہاکہ میں نے بھی نوازشریف کی روانگی کے حق میں ووٹ دیا تھا،بعد میں معلوم ہوا جن رپورٹس پر روانگی کی اجازت دی وہ جھوٹی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ!!