(ویب ڈیسک) غذا میں میگنیشیم کی مناسب مقدار ہمارے جسم کے قدرتی دفاعی نظام (امیون سسٹم)کو مضبوط بناتی ہے لیکن اب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موجودگی کینسر سے لڑنے میں بھی ہماری مددگار ہوتی ہے۔
میگنیشیم ہمارے اہم غذائی اجزا میں شامل ہے جو بادام، کاجو، مونگ پھلی، کدو کے بیج، لوبیا ، گندم، دودھ، دہی اور پالک جیسی غذاﺅں میں وافر موجود ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ خواتین کی روزانہ غذا میں میگنیشیم کی مقدار 310 سے 320 ملی گرام جبکہ مردوں کی یومیہ غذا میں اس کی مقدار 400 سے 420 ملی گرام ہونی چاہیے۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ امنیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے ٹی سیلز کو درست طریقے سے کام کرنے کےلئے میگنیشیم کی مناسب مقدار درکار ہوتی ہے۔
ٹی سیلز دوسرے کاموں کے علاوہ سرطان زدہ خلیوں کو تلاش کرکے تباہ کرنے میں بھی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ماضی میں چوہوں پر کئے گئے تجربات سے معلوم ہوا تھا کہ جن چوہوں کی غذا میں میگنیشیم کی مقدار کم رکھی گئی، ان کا جسمانی دفاعی نظام کمزور ہوا اور وہ دیگر چوہوں کے مقابلے میں فلو سے زیادہ متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت سے باہر ہو گیا تو بہت خطر ناک ہو جاﺅنگا۔۔وزیراعظم کی اپو زیشن کو دھمکی
کینسر سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔۔۔ ماہرین نے غذائیں تجویز کر دیں
Jan 23, 2022 | 22:22:PM