پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے 44 ارکان اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی ہے، اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہوگی۔
کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دیا ہے. اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی. pic.twitter.com/qx86MCyTBK
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 23, 2023
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 24 نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی۔ کچھ روز قبل 24 نیوز نے پی ٹی آئی کے دوبارہ اسمبلیوں میں واپسی کے حوالے سے خبر دی تھی۔