وزیر خارجہ ای سی اوکی وزرا کونسل کے 26ویں اجلاس میں آج شرکت کریں گے

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کونسل اجلاس کے لیے 23-24 جنوری 2023 کو تاشقند، ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، رواں برس کانفرنس کا تھیم "رابطے کو مضبوط بنانے کا سال" ہے،وزیر خارجہ کونسل سے خطاب کریں گے

Jan 23, 2023 | 10:33:AM

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے 26ویں اجلاس میں آج شرکت کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کونسل اجلاس کے لیے 23-24 جنوری 2023 کو تاشقند، ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، رواں برس کانفرنس کا تھیم "رابطے کو مضبوط بنانے کا سال" ہے،وزیر خارجہ کونسل سے خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر جارجہ کے مطابق وزیر خارجہ تقریب کے موقع پر رکن ممالک کے شریک وزراء اور دیگر معززین کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، کونسل آف منسٹرز اقتصادی تعاون تنظیم کا پالیسی ساز فورم ہے، ترجمان دفترخارجہ  ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ فورم تنظیم کے فیصلوں اور سالانہ ورک پلان کی منظوری دیتا ہے۔

ضرور پڑھیں : پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا فیصلہ
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 25ویں کونسل آف منسٹرز نومبر 2021 میں اشک آباد، ترکمانستان میں منعقد ہوئی تھی،ایک بانی رکن کے طور پر، پاکستان ECO کے لیے پرعزم ہے،اس کا مقصد مواصلات، تجارت، ثقافت اور رابطوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ موثر علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں