کنگنا کی ’ایمرجنسی ‘ تیار ،اداکارہ نے تفصیلات شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تنازعات کا شکار رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ' ایمرجنسی ' کے حوالے سے کچھ انکشاف کیا۔کہتی ہیں کہ آج ہم نے فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل کرلی، میری زندگی کا ایک بہت ہی شاندار مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچا، لگتا ایسا ہے کہ میں اس مرحلے سے آرام سے گزری ہوں لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمر جسنی فلم سے کنگنا رناوت بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کررہی ہیں، گزشت روز فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اس فلم کے حوالے سے کچھ تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
ضرور پڑھیں :نجی سکول میں طالبہ پر تشدد: شوبز حلقے اور سوشل میڈیا صارفین تڑپ اٹھے
35 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنی پڑی۔کنگنا نے لکھا کہ فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنے سے لے کر پہلے شیڈول کے دوران ڈینگی کی تشخیص ہونے تک ان تمام مراحل سے گزری اور فلم مکمل کی، اس تجربے میں ایک فرد کے طور پر میرے کردار کا سخت امتحان لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ صرف اپنے خوابوں کے لیے یا جو آپ چاہتے ہیں اس کے لیے محنت کرنا ہی کافی ہے، تو دوبارہ سوچیں کیونکہ یہ سچ نہیں ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فلم ایمرجنسی کی پروڈیوسر بھی کنگنا رناوت ہیں، یہ فلم 1977میں بھارت میں نافذ ہونے والی ایمرجنسی کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں کنگنا بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔