(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں اضافہ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک ،ڈالر 229.67 روپے سے بڑھ کر 229.75 روپے پر پہنچ گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر دباؤ ہے ۔
ضرور پڑھیں :پنجاب کو غذائی بحران سے بچانے کیلئے وزیر اعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا
دوسری جانب پٹرولیم منصوعات کے بحران کے پیش نظر پٹرولیم اور اوگرا حکام نے سر جوڑ لئے۔شرکاءکو بتایا گیا کے ملک میں جنوری کے مہینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے، کراچی بندرگاہ پر کارگو کی ایل سیز ائندہ ایک دو دنوں میں نہ کھلیں تو فروری میں پٹرول اور ڈیزل بحران سر اٹھا سکتا ہے۔
ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے پی ایس او آئل ریفائنریز کے متعدد کارگوز کراچی بندرگاہ پر پھنس گئے ہیں،مجموعی طور پر خام تیل کی 2 اور ڈیزل اور ڈیبکٹریز کی4 ایل سی لٹک گئیں۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے مسلسل ملک میں پٹرول مصنوعات کا وافر سٹاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہاہے ۔