پاکستان کا روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ، ادائیگی کس کرنسی میں ہو گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کا روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ، ادائیگی کے لیے کونسی کا استعمال کیا جائے گا؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس Russia کے مابین تیل کی خریداری سے متعلق معاہدہ ابھی حتمی طور پر طے نہیں ہوا جو کہ مارچ تک طے ہونا متوقع ہے۔ روس سے تیل کی خریداری پر پاکستان کے قومی خزانے پر بوجھ کم پڑے گا اور عوام کو سستے تیل کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ادائیگی کے لیے دوست ہمسایہ ملک چین china کی کرنسی یوان بھی استعمال کر سکتا ہے جس سے خطے میں یوان کی قدر و طاقت میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کو روس سے تیل oil خریدنے کا مشورہ چین نے دیا اور اس معاہدے کو کامیاب بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
ضرور پڑھیں : درآمدات کی پیشگی شرط ختم ، ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت بھی مل گئی
روس سے یہ معاہدہ بڑا کار گر ثابت ہو گا کیونکہ پاکستان اور روس کے درمیان کئی دہایوں سے کوئی تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان روسی تیل کے ساتھ ساتھ گیس، ہتھیار اور دیگر اشیا بھی لینےکی خواہش رکھتا ہے۔
جبکہ دوسری جانب یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ڈائریکٹر جنوبی ایشیا پروگرامز تمنا سالک الدین کے مطابق امریکا اور اس کے خلیجی ممالک کو اس معائدے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اٹلانٹک کونسل میں پاکستان انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر عزیر یونس کا ماننا ہے کہ امریکا کا نظریہ یہ ہےکہ پاکستان جیسے ممالک اسٹریٹجک طور پر اہم ثابت ہو سکتے ہیں اور دوسرے ممالک کا پاکستانی معیشت کو استحکام کرنا ان کے حق میں بہتر ہے۔