کمشنر کراچی کی کارروائی کیخلاف چکی مالکان کی ہڑتال

Jan 23, 2023 | 14:39:PM

(ویب ڈیسک )کراچی والوں کے لیے بُری خبر شہر بھر میں چکی کا آٹا دستیاب نہیں ہوگا۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن کی کمشنر کراچی کر کاروائیوں  کی مزمت شروع ہو گئی ،آٹا چکی ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کوخط تحریر کر دیا کہ فلار ملز ڈھائی نمبر آٹے کو چکی آٹا لکھ کر فروخت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک اور فلار ملز کے درمیان سرکاری آٹے کے نرخ طے کیے گے تھے۔محکمہ خوراک نے آٹا  چکی کے خلاف کاروائیون سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔کمشنر کراچی نے فلار ملز کے خلاف کاروائیوں  کرنے کے بجائے آٹا چکیوں کو بلاوجہ نشانہ بنا لیا ہے۔محکمہ خوراک 85 روپے فی کلو گندم صرف فلار ملز کو جاری کر رہا ہے ۔
خط کے متن میں لکھا گیا کہ آٹا چکیوں کو 85 روپے فی کلو والی سرکاری گندم فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔چکی مالکان آٹا اوپن مارکیٹ سے 120 روپے فی کلو گندم خرید کر آٹا بنا کر فروخت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کے نئے آئی فونز کیسے ہوں گے؟

انیس شاہد جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ شہر بھر کی تمام آٹا چکیاں بند کر دی گئی شہر میں چکی آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہےشہر بھر میں 4 ہزار آٹا چکیاں بند کر دی گئی ہیں۔انیس شاہد  جرنل سیکریٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن
کمشنر کراچی نے چکی کا آٹا ریٹ 105 روپے مقرر کردیا ہے120 روپے میں گندم خرید کر چکی آٹا 135 سے 140 میں فروخت کررہے ہیں لیکن کمشنر کراچی کی جانب سے ہماری آٹا چکیوں پر چھاپے مار کر سیل کیے جارہےہیں اس لیے ہم احتجاجا آٹا چکیاں بند کررہے ہیں۔

مزیدخبریں