ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، نجم سیٹھی

Jan 23, 2023 | 16:03:PM
ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا
کیپشن: ہارون رشید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے بتایا کہ ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔ انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ 4 فروری کو بحرین میں ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ندا ڈار ،محمد رضوان ،حارث روف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہوگئے،سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے چہ مگوئیاں تھیں، اس لئے چیف سلیکٹر کا اعلان کیا، ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ 4 فروری کو بحرین میں ہوگی ، ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں خود شرکت کے لیے جاؤں گا، افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات ہوئی، سیریز کے حوالے سے بات ہوئی۔


حکومت نے اجازت دی تو پی ایس ایل کے بعد شارجہ میں افغانستان کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلیں گے، اس سیریز کا منافع دونوں بورڈز میں برابر تقسیم ہوگا ،توقع ہے کہ حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ سیریز کی اجازت مل جائے گی، بھاری تنخواہوں والے ملازمین میں سے ایک خاتون چلی گئی ہیں،باقی ملازمین نے ہماری آفرز قبول کرلی ہیں ، پچز کے معاملے پر آغا زاہد ،شکیل شیخ اور ایزد حسین سید پر مشتمل کمیٹی بنادی ۔


یہ کمیٹی پورے ملک میں پچز کا جائزہ لے کر مستقبل کا لائحہ عمل بنائے گی ، سیدمحسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے والے تیسرے صحافی ہیں، محسن نقوی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان کرکٹ بورڈ کی بہتر مدد کرسکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں : سابق آسٹریلوی کپتان مائیک کلارک گھریلو تشدد کا شکار
واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے پی سی بی کا انتظام سنبھالنے کے بعد شاہد خان آفریدی کو قومی سلیکشن کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا۔شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔